دھان کے جھلسے پودے فوری تلف کردیں :محکمہ زراعت


جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے کھیت میں 3انچ پانی 30دن تک کھڑا رکھاجائے

محکمہ زراعت کی طرف سے دھان کے کاشتکاروں کو پنیری اکھاڑتے وقت جھلسے ہوئے اور سنڈی سے متاثرہ پودے الگ کرکے فوری تلف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار 9،9انچ کے فاصلے پر 2،2پودے اکٹھے لگائیں اس طرح فی ایکڑ سوراخوں کی تعداد 80ہزار جبکہ پودوں کی تعداد ایک لاکھ 60ہزار ہو جائے گی نیز اگر پانی وافر مقدار میں موجود ہو تو جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے کھیت میں 3انچ پانی 30دن تک کھڑا رکھاجائے لیکن اگر جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ زہر کرنی ہو تو سفارش کردہ جڑی بوٹی مار زہر لاب کی منتقلی کے تین سے 5دن کے اندر چھڑکاؤ کیا جاسکتا ہے ۔