راولپنڈی میں مرغبانی کے تربیتی کورسز کا اجراء آئندہ ماہ ہوگا


مرغبانی کے شعبے سے وابستہ افراد کی پیشہ ورانہ تربیت میں اضافے کیلئے پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی میں 6ماہ دورانیہ کے چار
مرغبانی کے شعبے سے وابستہ افراد کی پیشہ ورانہ تربیت میں اضافے کیلئے پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی میں 6ماہ دورانیہ کے چار کورسز کا اجراء 3جولائی سے ہوگا۔سینئرریسرچ آفیسر شعبہ توسیع ڈاکٹر عبدالرشید نے بتایاکہ پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی وقتاً فوقتاً مختلف تربیتی کورسز کا انعقاد کرتا ہے جس کا مقصد پولٹری کے شعبہ میں دلچسپی رکھنے والے حضرات کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی پیداوار کو بڑھانا ہے ،اس حوالے سے بیماریوں سے بچاؤ کیلئے کورسز کروائے جائیں گے۔ 6ماہ کے چار مختلف کورسز 3جولائی 2017سے شروع ہوں گے ۔ پروگرام سے مرغبانی کو فروغ ملے گا۔