کاٹن کراپ مینجمنٹ کا تیسرا اجلاس آج ہوگا


صوبائی وزیر زراعت نعیم اختر خان بھابھہ کی زیر صدارت رواں سیزن کے دوران کاٹن کراپ مینجمنٹ گروپ کا تیسرا اجلاس آج بروز جمعہ سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان میں ہوگا
صوبائی وزیر زراعت نعیم اختر خان بھابھہ کی زیر صدارت رواں سیزن کے دوران کاٹن کراپ مینجمنٹ گروپ کا تیسرا اجلاس آج بروز جمعہ سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان میں ہوگاجس میں کپاس کی موجودہ صورت حال، زرعی ٹیوب ویلوں کیلئے بجلی کی فراہمی، نہری پانی، کھادوں و زرعی زہروں کی دستیابی، محکمہ زراعت کی موجودہ سرگرمیاں، کپاس کے کیڑوں اور بیماریوں کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ میٹنگ کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد کرایا جائے گا۔