باسمتی اقسام کی کاشت 30جون تک مکمل کرلیں:محکمہ زراعت


کاشتکار باسمتی کی مختلف اقسام کی کاشت 20 سے 30 جون تک مکمل کرلیں تاکہ بروقت کاشت سے بمپر پیداوار کاحصول یقینی ہو سکے
کاشتکار باسمتی کی مختلف اقسام کی کاشت 20 سے 30 جون تک مکمل کرلیں تاکہ بروقت کاشت سے بمپر پیداوار کاحصول یقینی ہو سکے ۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ باسمتی 370، باسمتی 385،باسمتی پاک ، باسمتی 2000،باسمتی 515 کی کاشت 20جون تک اور ساہیوال ، اوکاڑہ و دیگر ملحقہ علاقوں میں باسمتی 198کی کاشت 15جون تک مکمل کی جا سکتی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ شاہین باسمتی کی کاشت کا بہترین وقت 15جون سے 30جون تک ہے ۔