محکمہ خوراک پنجاب نے کاشتکاروں سے 26لاکھ میٹر ک ٹن سے زائد گندم خرید لی


محکمہ خوراک گندم خریداری مہم2017 کے تحت اب تک صوبہ بھر کے 384خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو 32لاکھ80ہزار 306 میٹر ک ٹن باردانہ فراہم کر چکا ہے جبکہ 26لاکھ 5ہزار 308 میٹر ک ٹن سے زائد گندم خرید لی ہے ،محکمہ خوراک کاشتکاروں کو استحصال سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے، اس سلسلہ میں صوبائی وزراء اور افسران گندم خریداری مراکز کے دورے کر رہے ہیں تاکہ خریداری مہم کو شفاف بنایا جا سکے، محکمہ خوراک پنجا ب کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ گندم خریداری مہم کو شفاف بنانے کیلئے محکمہ کی طرف سے تمام انتظامات کئے گئے ہے تاکہ مڈل مین کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کسان استحصال کا شتکار نہ ہو،انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروںکو 24گھنٹوں کے دوران بذریعہ بینک ادائیگی کردی جائے گی، محکمہ کی یہ کوشش بھی ہے کہ کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدا جائے۔