دھان کی خشک پنیری بیج کو زہر لگا کر کاشت کریں، محکمہ زراعت


محکمہ زراعت نے دھان کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 20مئی کے بعد دھان کی فصل کو بکائنی اور پتوں کے بھورے دھبوں کی بیماریوں سے بچانے کیلئے بیج کو پھیپھوندی کش زہر لگا کر کاشت کریں تاکہ فصل کو خطرناک کیڑوں کے حملے سے بچانے سمیت بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہوسکے۔ محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ دو تا اڑھائی گرام پھیپھوندی کش زہر فی کلوگرام بیج لگانے کے بعد دھان کی پنیری کاشت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ طریقہ خشک پنیری کاشت کرنے والے علاقوں کیلئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پھیپھوندی کش زہر کا انتخاب محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کی مشاورت سے کیا جائے۔