رواں سال بنگلہ دیش میں چاول کی پیداوار میں کمی کا امکان


رواں سال کے دوران بنگلہ دیش میں چاول کی پیداوار میں کمی کا امکان ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش
میں سیلاب کے باعث وسیع علاقے پر چاول کی فصل کو نقصان پہنچا ہے جس کے بعد ملک میں چاول کی پیداوار میں کمی امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔ بنگلہ دیش نے رواں سال 34ملین ٹن چاول کی پیداوار کا ہدف مقرر کیا ہے ۔اس وقت ملک میں چاول کے محفوظ ذخائر کا حجم 3لاکھ 50 ہزار ٹن کے لگ بھگ ہے ۔