چینی ،سیمنٹ اورگھی سمیت 16 شعبوں کے ٹیکس امور کھولنے کا فیصلہ


سروسز سیکٹر کے 20ہائی پروفائل افراد کے ٹیکس معاملات کا گہرائی میں جائزہ لیا جائے گا
ڈائریکٹریٹ جنرل ان لینڈ ریونیوانٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن مئی جون میں 16 شعبوں کے ٹیکس معاملات کو بے نقاب کرے گا۔ان شعبوں میں رئیل اسٹیٹ ، پراپرٹی ڈیولپرز، چینی، سیمنٹ ،کھاد، گھی، ویجی ٹیبل آئل، کمرشل امپورٹرز، ہول سیلرز اینڈ ڈسٹری بیوٹرز، سٹیل، سوپ، کیمیکلز، کاسمیٹکس، تمباکو، تعلیمی اداروں، نجی اسپتالوں، پیپر اینڈ پیپر بورڈ (گتہ)شامل ہیں۔مذکورہ شعبوں کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل آئی آر انٹیلی جنس سروسز سیکٹر کے 20 ہائی پروفا ئل افراد کے ٹیکس معاملات کا گہرائی میں جا کر جائزہ لیگا۔ان میں ڈاکٹر، وکلا، فیشن ڈیزائنرز، آرکیٹیکٹس وغیرہ ہیں،پاکستان میں آئی اینڈ آئی ان لینڈ ریونیو کے ساتوں ڈائریکٹریٹس نے نان ٹیکس پیڈ تمباکو ، سگریٹ کی نگرانی کیلئے ٹاسک فورس قائم کر دی ہے ۔آڈیٹر کی نگرانی میں موبائل فورس بنائی جارہی ہے جو فاٹاآزاد کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں غیرقانونی سگریٹ نان ٹیکس پیڈ (پی اے آئی ڈی)تمباکو کے خلاف ایکشن لیگا۔