محکمہ زراعت کی دھان کے کاشتکاروں کو منظور شدہ اقسام کی کاشت کی ہدایت


محکمہ زراعت نے صوبہ بھر میں دھان کے کاشتکاروں کو غیر منظور شدہ اقسام کی کاشت سے روک دیا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ ممنوعہ اقسام کی کاشت سے گریز کریںتاکہ انہیں کسی مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے ، محکمہ زراعت فیصل آباد ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے باسمتی 370، باسمتی 385،باسمتی 2000،باسمتی 515، باسمتی پاک ( کرنل باسمتی )، سپر باسمتی ، اری6 ، نایاب اری 6، اری 9 ، کے ایس کے 133 ، شاہین باسمتی ، کے ایس 282 کی اقسام کو کاشت کیلئے منظور شدہ قرار دیا ہے، انہوںنے بتا یا کہ ساہیوال ، اوکاڑہ اور ملحقہ علاقوں کیلئے باسمتی 198 کی کاشت کسانوں کیلئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے، انہوںنے کاشتکاروں کو مشور ہ دیا کہ وہ 20مئی سے قبل پنیری ہر گز کاشت نہ کریں، انہوںنے بتایا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کاشتکاروں ، کسانوں ، زمینداروں کی رہنمائی ، مشاورت اور معلومات کی فراہمی کیلئے فری ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے لہٰذا کاشتکار کسی بھی مسئلہ کی صورت میں فری زرعی ہیلپ لائن پر صبح 8سے رات 8بجے تک مفت رابطہ کر سکتے ہیں۔