یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 3روپے کلوکمی


اسٹورز پر چینی کی قیمت62روپے سے کم ہوکر59روپے کلو مقررکر دی گئی
رمضان المبارک میں عوام کوریلیف فراہم کرنے کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے فوری طور پر چینی کی قیمت میں 3 روپے فی کلو کمی کا اعلان کردیا۔ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق اسٹورز پر چینی کی قیمت 62 روپے سے کم کرکے 59 روپے فی کلو مقررکر دی گئی ہے ۔ چینی کی قیمت میں کمی کا اطلاق رمضان المبارک کے آخرتک رہیگا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد اسٹورز پر غیر معیاری برانڈ کی اشیا کی فروخت بند کردی گئی ہے جبکہ اسٹورز پر 700اشیا کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے حالانکہ حکومت کی طرف سے فی الحال کارپوریشن کیلئے 2 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری نہیں دی گئی۔