رائس ایکسپورٹرز کا سعودی عرب میں بریانی فیسٹیول منعقد کرنے کا اعلان


رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر انتظام آئندہ ماہ مئی میں سعودی عرب کے 3 بڑے شہروں میں ’’بریانی فیسٹیول‘‘منعقد کیے جائینگے
رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر انتظام آئندہ ماہ مئی میں سعودی عرب کے 3 بڑے شہروں میں ’’بریانی فیسٹیول‘‘منعقد کیے جائینگے جس سے سعودی عرب کو باسمتی چاولوں کی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی، سعودی عرب کا شمار دنیا کے 2 بڑے باسمتی چاول استعمال کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے ،بریانی میلوں کا انعقاد ریاض ’ دمام اور جدہ میں کیا جائیگاجبکہ سعودی عرب کے دیگر شہروں میں درآمد کنندگان کے ساتھ رابطے کیے جائینگے ۔