چاول کی برآمدات میں 154.28 فیصد اضافہ


رواں سال مارچ میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں ملک سے چاول کی برآمدات میں 154.28 فیصد اضافہ ہوا۔ مارچ میں 43.976 ملین ڈالر مالیت کا 45745 میٹرک ٹن چاول برآمد کیا گیا جبکہ گزشتہ سال اس مدت کے دوران 17.294 ملین ڈالر مالیت کا 17412میٹرک ٹن چاول برآمد کیا گیا تھا۔ پاکستان محکمہ شماریات کے مطابق چینی کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ مارچ کے مہینے میں چینی کی برآمد میں 1.60 فیصد اضافہ ہوا اور 57.742 ملین ڈالر مالیت کی 107558 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 56.883 ملین ڈالر مالیت کی 127009میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی تھی۔ مارچ کے مہینہ میں تمباکو کی برآمد بھی بڑھی ، تمباکو کی برآمد میں 422.73 فیصد اضافہ ہوا اور 723 میٹرک ٹن تمباکو برآمد کیا گیا اور ملک کو 2.415 ملین ڈالر کی آمدن ہوئی جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 0.462 ملین ڈالر مالیت کا 114 میٹرک ٹن تمباکو برآمد کیا گیا۔