پنگریو :طوفانی ہوائیں ، آم، چیکو اور فالسے کے باغات کو شدید نقصان


فصلوں کو بھی نقصان پہنچا،بجلی ومواصلات کا نظام متاثر،باغبان اورٹھیکیدار پریشان
پنگریو اور زیریں سندھ کے دیگر علاقوں میں چلنے والی تیز طوفانی ہواؤں نے تباہی مچا دی ہے اور معمولات زندگی متاثر ہونے کے ساتھ آم، چیکو اور فالسے کے باغات کو شدیدنقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے باغبان اور ٹھیکیدار شدید پریشان ہو گئے ہیں۔ پنگریو اور زیریں سندھ کے دیگر شہروں کھوسکی، شادی لارج، نندو،ٹنڈو باگو، ملکانی شریف، خلیفو قاسم، سیرانی، بھگڑا میمن، لواری شریف، کڈھن، حیات خاصخیلی، جھڈو، ڈیئی، کھڈھرو اور نوکوٹ سمیت سیکڑوں قصبوں اور دیہاتوں میں تیز رفتار اور گر دآلود طوفانی ہواؤں نے معمولات زندگی متاثر کر دیے ہیں، تیز ہواؤں کے باعث بجلی اور مواصلات کا نظام بھی متاثر ہوا ہے جبکہ طوفانی ہواؤں کے باعث آم، چیکو اور فالسے سمیت دیگر فروٹس کے باغات کو شدیدنقصان پہنچا ہے ، خاص طور پر آموں کے باغات سے کیریاں بڑی تعداد میں گر نے کے باعث باغبان اور ٹھیکیدار شدید پریشانی کا شکار ہیں، دیہاتی علاقوں میں گر دوغبار کے طوفان سے باغات کے علاوہ سبزیوں ا ور زرعی فصلوں کو بھی نقصان ہوا ہے ۔باغبانوں اور ٹھیکیداروں نے رابطہ کر نے پر بتایا کہ تیز ہواؤں کے باعث آم کی کیریاں،فالسوں اور