مرکنٹائل ایکسچینج 8.14:بلین کے سودے


پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 8.14 بلین روپے کے سودے ہوئے
پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 8.14 بلین روپے کے سودے ہوئے ،جمعرات کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3153پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،سودوں کی مجموعی تعداد 16357 رہی،سب سے زیادہ سودے سونے کے ہو ئے جن کی مالیت 3.04 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 3.02 بلین روپے ، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.89 بلین روپے ، چاندی کے سودوں کی مالیت 116.88 ملین روپے ، کاپر کے سودوں کی مالیت 58.14 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 0.597 ملین روپے رہی۔