پاک پلاس نمائش آج سے کراچی ایکسپو میں شروع ہوگی


انٹرنیشنل ایگزیبیشن آف پلاسٹک مشینری، ایکوپمنٹ، را میٹریل اینڈ ٹیکنالوجی(پاک پلاس) آج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع ہو گی
انٹرنیشنل ایگزیبیشن آف پلاسٹک مشینری، ایکوپمنٹ، را میٹریل اینڈ ٹیکنالوجی(پاک پلاس) آج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع ہو گی۔تین روزہ نمائش میں 80 مقامی اور غیر ملکی معروف برانڈز اور کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں، ایونٹ پاکستان پلاسٹک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے ) کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے ۔چیئرمین پی پی ایم اے احتشام الدین، سینئر وائس چیئرمین خالد مسعود اور وائس چیئرمین شعیب منشی نے ایک بیان میں بتایا کہ پاک پلاس پلاسٹک اور پیکیجنگ واحد اور خصوصی نمائش ہے جو عالمی معیار کے مطابق منعقد ہوتی ہے ، اس میں مشینری اور را میٹریل کیلئے الگ الگ ہالز ہیں۔