قبل از وقت دھان کی پنیری کی کاشت سے سنڈیوں کے حملے کا خدشہ


اپریل سے لے کر مئی کے وسط تک پنیری کاشت کی جائے تو سنڈیاں پودوں پر انڈے دینا شروع کر دیتی ہیں،ماہرین زراعت
ماہرین زراعت نے فیصل آباد ڈویژن کے اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ سمیت صوبہ بھر کے چاول کی کاشت کے دیگر علاقوں میں قبل از وقت دھان کی پنیری کاشت کرنے والوں کو متنبہ کیاہے کہ وہ قبل ازوقت دھان کی کاشت سے گریز کریں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی مالی نقصان کاسامنا نہ کرناپڑے ۔تنے کی سنڈیاں دھان کے پودوں پر انڈے دیتی ہیں اس لئے اگر اپریل سے لے کر مئی کے وسط تک دھان کی پنیری کاشت کر دی جائے تو یہ سنڈیاں ان پر انڈے دینا شروع کر دیتی ہیں جس کے باعث نہ صرف سنڈیوں کی تعداد میں برق رفتاری سے زبردست اضافہ ہو نا شروع ہو جاتا ہے بلکہ یہ سنڈیاں دھان کی فصل پر حملہ کر کے اس کو نقصان پہنچانے کا بھی موجب بنتی ہیں۔