دوہزارسترہ اٹھارہ ء2017-18 میں چینی کی عالمی پیداوار 2.85 ملین ٹن ضرورت سے زیادہ رہنے کا امکان


ماہرین نے کہا ہے کہ 2017-18 ء کے دوران چینی کی عالمی پیداوار 2.85 ملین ٹن ضرورت سے زیادہ رہے گی۔حال ہی میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں چینی کی پیداوار میں اضافہ ہورہا ہے اور آئندہ سیزن 2017-18 ء کے دوران چینی کی پیداوار 187.4 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے جو موجودہ سیزن (2016-17 ئ) کی پیداوار سے 13 ملین ٹن زیادہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چینی کی عالمی طلب میں سالانہ 1.21 فیصد اضافہ ہورہا ہے اور آئندہ سیزن کے دوران اس کی طلب 184.5 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے۔