ویتنام نے چین کو چاول برآمد کرنے کی کوششیں تیز کر دیں


ویتنام نے چین کو چاول برآمد کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں ، گذشتہ تین ماہ کے دوران ویتنامی چاول کی برآمد میں کمی ریکارڈ کی گئی ، جنوری فروری کے دوران چین کو 242000 ٹن ویتنامی چاول برآمد کیا گیاجس کی مالیت 112.8ملین ڈالر تھی ، برآمدی چاول گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 51.3فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 58.1فیصد زیادہ رہا ،چین ویتنامی چاول برآمد کرنے والا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے جو اس کی کل برآمد کا 35.9فیصد چاول درآمد کرتا ہے جبکہ فلپائن ویتنام سے 24.8فیصد چاول درآمد کرتا ہے ۔