برڈ فلو ، سعودی عرب نے پولٹری کی درآمد پر پابندی عائد کردی


امریکا اور ملائیشیا میں پیتھوجینک ایوین انفلوئنزا کی وبا پھیل جانے کا بتایا گیا سعودیہ نے رپورٹ کے بعد کویت سے مویشیوں کی درآمد پر پابندی معطل کردی
سعودی عرب کی حکومت نے امریکا اور ملائیشیاء سے زندہ پولٹری کی درآمد پر پابندی عائد کردی،ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق پابندی کا فیصلہ جانوروں کی صحت کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارے کی اس رپورٹ کے بعد کیا گیا ہے جس میں امریکا اور ملائیشیاء میں پیتھوجینک ایوین انفلوئنزا کی وبا پھیل جانے کا بتایا گیا ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں سے پرندوں کے انڈوں اور ان کے بچوں کی درآمد پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ،سعودی عرب کی حکومت نے کویت سے مویشیوں کی درآمد پر عائد پابندی معطل کردی،ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق کویت سے گائے ، بکریوں اور بھیڑوں کی درآمد پر پابندی کا عارضی طور پر خاتمہ کیا جارہا ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ یہ پابندی اقوام متحدہ کے مویشیوں کی صحت کے حوالے سے ادارے کی رپورٹ پر ختم کی جارہی ہے ۔ادارے کے مطابق فی الوقت کویت کے مویشیوں میں منہ،پنجوں اور جلد کی بیماریوں کے کوئی اثرات نہیں۔