موسم کی صور تحال مارچ2017-03-21


آج(منگل) اور بدھ کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی۔

آج(منگل) اور بدھ کے روز خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیرمیں  کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ بدھ کے روز گلگت بلتستان اور کشمیر کے بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

23 مارچ کو اسلام آباد/راولپنڈی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے۔

آئندہ 12گھنٹوں کا موسم (دورانیہ :21 مارچ 2017صبح 0800 سے 21 مارچ رات 0800 تک )

ملک کے بیشتر  بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہیگا۔ تاہم اسلام آباد، خیبر پختونخوا، فاٹا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں  چند مقامات  پر  تیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آئندہ 24گھنٹوں کا موسم (دورانیہ :21 مارچ 2017رات 2000 سے 22 مارچ رات2000 تک )

خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان،کشمیرمیں  کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب،قلات، راولپنڈی، سرگودھا،گوجرانوالہ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔

آئندہ 48گھنٹوں کا موسم(دورانیہ :22 مارچ 2017رات  2000سے 23 مارچ رات 2000 تک )

ملک کے بیشتر   علاقوں میں موسم خشک رہیے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن،اسلام آباد  اور گلگت بلتستان میں  چند مقامات  پر  تیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔  

گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔تاہم راولپنڈی،کوئٹہ ڈویژن اور خیبر پختونخوا میں  کہیں کہیں پر گرج چمک کے ہلکی ساتھ بارش ہوئی۔جبکہ سب سے زیادہ بارش

 خیبرپختونخوا :پارہ چنار،کالام 02،دیر، بنوں، چراٹ، پشاور 01۔

 آج ریکارڈ کیےگئےسرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: استور  میں 00  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔