بلوچستان میں کوئی ریڈ زون نہیں رہے گا، اسٹیٹ بینک


صوبے میں قائم تمام بینکوں کو 3 سالہ بزنس پلان تشکیل دینے کے احکامات جاری کردیے جعلی کرنسی نوٹوں کی شرح خطے کے دیگر ممالک سے کم ہے ،اشرف محمود وتھرا کا خطاب
گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے کہا ہے پاکستان میں جعلی کرنسی نوٹوں کی شرح خطے کے دیگر ممالک سے کم ہے ، اے ٹی ایمز سے جعلی نوٹ نکلنے کا نوٹس لیا ہے ، بینک نوٹ چیک کرکے اے ٹیم ایمز میں ڈالیں ، صوبے میں قائم تمام بینکوں کو تین سالہ بزنس پلان تشکیل دینے کے احکامات جاری کردیے ہیں اور موجودہ بینکوں کی برانچز اور اے ٹی ایم مشینوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایات بھی جاری کردیے ہیں۔بلوچستان میں اب کوئی ریڈ زون نہیں رہے گا ،تاجروں کو آسان اقساط پر قرضے دیں گے ، ایران کے ساتھ مالی لین دین کے معاہدے پر اپریل میں دستخط کردیے جائینگے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اجلاس اوربعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں 22کمرشل بینکوں کے سربراہوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پی ڈی اے کے چیئرمین ،صدر اور اسٹیٹ بینک کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ تمام بینکوں کے صدور کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں برانچزکھو لی جائیں،بلوچستان کو ریڈ زون سے نکال دیاگیا ہے ۔