پی این ایس سی کو فیری کروز سروس کا پہلا لائسنس جاری


اطلاق اندرون و بیرون ملک دونوں کیلئے ہوگا، وفاقی وزیر برائے جہاز رانی و بندرگاہ شپنگ سیکٹر کے فروغ کے لیے نئی راہیں کھلیں گی،سینیٹر میر حاصل خان بزنجو
وفاقی وزیر برائے جہاز رانی و بندرگاہ سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے فیری سروس کا پہلا لائسنس پی این ایس سی کو جاری کر دیا ہے ،پیر کوڈائریکٹر جنرل جہازرانی و بندرگاہ اسد رفیع چاندنہ کی موجودگی میں وفاقی وزیر نے پی این ایس سی کے چیئرمین عارف الٰہی کو پہلا فیری کروز سروس لائسنس جاری کیا۔وفاقی وزیر برائے جہاز رانی و بندرگاہ سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کا کہنا تھا کہ اس لائسنس کا اطلاق اندرون و بیرون ملک دونوں کیلئے ہوگا اور اس سے شپنگ سیکٹر کے فروغ کیلئے نئی راہیں کھلیں گی، ملکی تاریخ کی پہلی کروز سروس سے مسافر اندورن اور بیرون ملک سفر کر سکیں گے ۔