ملک بھر کی سٹاک ایکسچینجز اور چیمبرز آف کامرس 23مارچ کو بند رہیں گے


ملک بھر کی سٹاک ایکسچینج گارنٹیز لمیٹڈ اور تمام چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز 23مارچ بروزجمعرات کو یوم پاکستان کی تعطیل کے سلسلہ میں بند رہیں گے۔سٹاک ایکسچینج گارنٹیز لمیٹڈ اور وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے ترجمان کے مطابق جمعرات کوکسی قسم کا کوئی کاروبار ، لین دین یا تجارتی کام نہیں ہو گا۔