پاکستان کے موسم کا عمومی جائزہ2017-03-20


آئندہ 24گھنٹوں کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آئندہ 48گھنٹوں کا موسم کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔تاہم کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ قلات، مکران، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، بنوں ،کوہاٹ، پشاور، مردان، راولپنڈی، سرگودھا اور گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: استور 00، کالام، گوپس، ہنزہ، مالم جبہ 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔