آئی ایم ایف نے کولمبیا کی اقتصادی شرح نمو کے اشاریے میں کمی کردی


بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کولمبیا کی رواں سال کی اقتصادی شرح نمو کے اشاریے میں کمی کردی جس کی وجہ غیریقینی سیاسی صورتحال اور مالیاتی مارکیٹ میں اتار چڑھائو ہے۔فنڈ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 2017ء کے دوران کولمبیا کی اقتصادی شرح نمو 2.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔اس سے پہلے اقتصادی شرح نمو 2.6 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مالیاتی اتار چڑھائو اور خام تیل کے نرخوں میں کمی سے ملکی آمدنی میں کمی ہوسکتی ہے جس سے کرنسی کی شرح تبادلہ کم ہونے سے افراط زر میں اضافہ ہوسکتا ہے جو غیر ملکی سرمایہ کاری میں رکاوٹ ہوگا۔