شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس آج طلب


وزارت صنعت وپیداوار نے شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس آج جمعرات کو طلب کرلیا ہے جس میں پاکستان شوگر ملز ایسو سی ایشن کی طرف سے دونکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
وزارت صنعت وپیداوار نے شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس آج جمعرات کو طلب کرلیا ہے جس میں پاکستان شوگر ملز ایسو سی ایشن کی طرف سے دونکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے مزید چینی برآمد کرنے کی اجازت کی وجہ مقامی مارکیٹ میں چینی کی گرتی ہوئی قیمت ہے اور اس وقت چینی کی مقامی مارکیٹ میں قیمت 60روپے فی کلو ہے جبکہ ای سی سی نے دسمبر میں 2لاکھ 25ہزارمیٹرک ٹن کی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی تو مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھ کر 80روپے فی کلو ہوگئیں تھیں اور اس وقت بھی چینی برآمد کرنے کے پیچھے مقامی مارکیٹ میں گرتی ہوئی قیمتوں کو سنبھالا دینا ہے ۔