یوٹیلیٹی اسٹور پر چاول کی قیمت میں 12 روپے کلو اضافہ


پھول سپر کرنل باسمتی 128، سیلا چاول کی قیمت 133روپے کلو ہوگئی،کارپوریشن
یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ نے چاول کی فی کلو قیمت میں12روپے کا اضافہ کردیا ہے ،چاول کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا ۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈڈ چاول کی قیمتوں میں 12روپے کلو کا اضافہ کیا ہے ، پھول سپر کرنل باستمی چاول کی فی کلو قیمت 116روپے سے بڑھا کر 128روپے اور پھول سپر کرنل سیلا چاول کی فی کلو قیمت 121روپے سے بڑھا کر133روپے فی کلو کردی گئی ہے ،چاول کی نئی قیمتوں پر فوری طور پر اطلاق ہوگا ۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ مہنگے چاول خریدنے کے باعث قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ، نئی قیمتوں سے متعلق تمام زونز کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔