لاہور شہر کی اوپن مارکیٹ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ


لاہورشہرکی اوپن مارکیٹ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ ‘مرغی کا گوشت سترہ روپے فی کلوگرام مہنگا ہوگیا ‘ صارفین نے تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر اظہار تشویش کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں یکمشت سترہ روپے اضافے سے صارفین پریشانی سے دوچار ہوگئے ہیں ،ستر ہ روپے اضافے کے بعد مرغی کا گوشت ایک سو اکانوے روپے فی کلوگرام تک پہنچ گیا ہے اسی طرح زندہ برائلر تھوک میں ایک سو چھبیس اور پرچون میں ایک سو بتیس روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوا۔ شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مٹن اوربیف تو عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے اورجس تیزی سے مرغی کا گوشت مہنگا ہورہا ہے۔ یہ بھی غریب صارف کی پہنچ سے باہر ہوجائے گا۔