یو اے ای :پولٹری مصنوعات کی درآمد پر پابندی ختم،وزیر تجارت کا خیر مقدم


متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے پولٹری اور اس کی مصنوعات کی درآمد پر 8سال سے عائد پابندی ہٹالی ہے ۔ اس بات کا اعلان وزارت تجارت نے متحدہ عرب
متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے پولٹری اور اس کی مصنوعات کی درآمد پر 8سال سے عائد پابندی ہٹالی ہے ۔ اس بات کا اعلان وزارت تجارت نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے پابندی ہٹائے جانے کے بارے میں باضابطہ طور پر مطلع کیے جانے کے بعد کیا ہے جس کے تحت اب متحدہ عرب امارات کے ایکسپورٹ کیلئے محکمہ کی مصدقہ پاکستانی کمپنیاں انڈے اور مرغی کا گوشت متحدہ عرب امارات بھیج سکیں گی اور یہ گوشت یو اے ای کے مطلوبہ معیارات اور ہیلتھ سرٹیفکیٹ سے منسلک مذبح خانوں کا ہوگا، جو پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے درآمدہو سکے گا۔وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان برادر ملک متحدہ عرب امارات جیسے طویل تجارتی شراکت دار کی طرف سے پولٹری پر عائد پابندی اٹھانے کے اقدام کو سراہتا ہے ۔