پاکستان سری لنکا کو 10ہزار میٹرک ٹن چاول برآمد کرے گا


پاکستان سری لنکا کو 10ہزار میٹرک ٹن چاول برآمد کرے گا ، ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان نے چاول کی خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا ۔
بتایا گیا ہے کہ ٹی سی پی نے کوسٹ انشورنس اینڈ فریٹ کی بنیاد پر دس ہزار میٹرک ٹن لونگ گرین سفید چاول (PK-386) کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا ہے ۔خواہش مند پارٹیاں20فروری تک اس حوالے سے اپنی کوٹیشن دینے کی پابند ہوں گی۔