پی ایم ای ایکس 3.78:بلین کے سودے


پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 3.78 بلین روپے کے سودے ہوئے ، رپورٹ کے مطابق کموڈٹی انڈیکس3080پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،سودوں کی مجموعی تعداد 12051 رہی،زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.53 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 1.21 بلین روپے ، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 759.63 ملین روپے اورچاندی کے سودوں کی مالیت 199.74 ملین روپے رہی۔