حکومت 50ارب کا ایکسپورٹ پیکیج دے ،فلور ملز ایسوسی ایشن


لاکھوں ٹن گندم کے خراب ہونے سے خزانے کو کھربوں کا نقصان ہو سکتا ہے ،چیئرمین پفما
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فلور ملنگ انڈسٹری کی بحالی کیلئے گندم اور گندم کی مصنوعات کے برآمد کنندگان کیلئے 50 ارب روپے کے ایکسپورٹ پیکیج کا اعلان کرے ۔ گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے پفما(پنجاب)کے چیئرمین ریاض خان،گروپ لیڈر عاصم رضا ود یگر نے کہا کہ گندم کی 1300 روپے امدادی قیمت حکومت نے مقرر کی ہوئی ہے تاکہ کسان خوشحال ہوسکے ،تاہم ملک میں پچھلے چند سالوں کی پڑی لاکھوں ٹن اضافی گندم کے خراب ہونے سے قومی خزانے کو کھربوں روپے کا نقصان ہو سکتا ہے ،حکومت فوری طور پر ملک سے اضافی گندم کو نکالنے کیلئے فلور ملنگ انڈسٹری کو 50 ارب روپے کا ایکسپورٹ پیکیج دے تاکہ ملک میں موجودہ اضافی گندم کو انٹر نیشنل مارکیٹ میں فروخت کر کے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکے ۔