فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے سونا یوریا کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا


فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے سونایوریاکی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے ۔ ایف ایف سی کے ترجمان نے بتایاکہ
سونا یوریا پرلڈ کی انتہائی قیمت فروخت 1849روپے بشمول جی ایس ٹی فی 50کلوگرام اور سونا یوریا گرینولر کی قیمت 1860روپے بشمول جی ایس ٹی فی 50کلوگرام مقرر کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مذکورہ قیمتوں سے زیادہ نرخ ہرگز ادا نہ کریں۔