ڈالر کی قدر مستحکم


انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم رہی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق بدھ کو
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت 104.88 روپے پر برقرار رہی، اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت 108.50 روپے پرمستحکم دیکھی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں 25پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے یوروکی قیمت فروخت 115.25 روپے پرآگئی تاہم پاؤنڈ133روپے پربرقرار رہا۔