عالمی معیشتوں میں بہتری کے آثار ہیں، عالمی بینک


مجموعی پیداوار کی شرح دو اعشاریہ سات رہنے کی توقع ہے ، جائزہ رپورٹ
عالمی بینک نے 2017 کے حوالے سے عالمی معیشت کی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں عالمی بینک نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سال عالمی معیشتوں میں بہتری کے آثار ہیں۔ تیل سمیت دیگر کموڈٹیز کی قیمتوں میں بہتری سے عالمی معیشت کو فروغ ملے گا ، عالمی مجموعی پیداوار کی شرح دو اعشاریہ سات فیصد رہنے کی توقع ہے امریکی معیشت کے دو اعشاریہ دو فیصد سے بڑھنے کی امید ہے ۔چین کی معاشی ترقی سست روی کا شکار رہے گی۔ ترقی پذیر اور ابھرتی ہوئی معیشتوں میں چار اعشاریہ دو فیصد ترقی کا امکان ہے ۔عالمی بینک کی رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ یہی وقت ہے کہ انفرا سٹرکچر اور عوامی منصوبوں پر سرمایہ کاری کی جائے۔