ڈالر اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.7648 فیصد مقرر


پاؤنڈ 0.1189 فیصد اور یورو کا بڈ ریٹ 0.0907 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا
فائنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق فارن کرنسی اکاؤنٹس سکیم کے تحت 3 ماہ اور اس سے زیادہ مگر 6 ماہ سے کم مدت کے لئے امریکی ڈالر میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر 11 جنوری کے لئے بی بی اے بڈ ریٹس 0.7648 فیصد سالانہ جبکہ مجاز ڈیلرز کے انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹ 1.5148 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے ۔ برطانوی پاؤنڈ میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.1189 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 0.8689 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے ۔ اسی طرح یورو میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.0907 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 0.8407 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے ۔