ٹماٹرکے نرخ انتہائی کم سطح پر آگئے


ٹماٹر کے نرخ انتہائی کم سطح پر آگئے۔ دوسری جانب پیازکے ریٹ میں بھی مسلسل کمی  کا رجحان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹماٹر کے کاشتکاردیوالیہ ہو گئے فی 10 کلو کا پیکٹ صرف 20 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جو 2 روپے کلو ہول سیل کا ریٹ ہے۔ دوسری جانب پیاز کے نرخ بھی مسلسل کمی کا شکار ہیں۔ اس وقت بازار میں پیاز 15 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جبکہ ہول سیل میں 13 روپے فی کلو خریداری ہو رہی ہے۔