چین میں دسمبر کے دوران صنعتی اشیاء کی پیداواری قیمتوں میں 5.5 فیصد اضافہ


چین میں دسمبر کے دوران صنعتی اشیاء کی پیداواری قیمتوں میں 5.5 فیصد اضافہ ہوا۔قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق دسمبر کے دوران پروڈیوسر پرائس انڈیکس میں 5.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ماہرین نے اس میں 4.6 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی تھی۔انھوں نے کہا کی فیکٹری میں پیداواری قیمتوں میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، نومبر کے دوران اضافے کی شرح 3.3 فیصد رہی تھی۔دسمبر کے دوران کنزیومر پرائس انڈیکس میں بھی 2.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔