تر بیلا بجلی گھر کے 11یونٹ بند ،آبی ذخائرمیں خطرناک حدتک کمی


تر بیلا بجلی گھر کے 11یونٹ بند ہو گئے ہیںتربیلا بجلی گھر کی کل پیدوار 3478میگا واٹ ہے جو انتہائی کم سطح پر آگئی صرف 297 میگاواٹ رہ گئی تربیلا جھیل کے آبی ذخائرمیںخطرناک حدتک کمی آگئی ہے جس کے باعث تر بیلا بجلی گھر کے 11یونٹ بند ہو نے سے بجلی کی پیدوار بھی کم ہو گئی ہے ۔تربیلاجھیل میں پانی کی آمد میں کمی کے باعث گنجائش 124فٹ تک کم ہوگئی ہے جھیل میں پانی کی سطح1426.34 فٹ ہو گئی ہے۔ تر بیلا ڈیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق تر بیلاجھیل میں گزشتہ روز0 1690 کیوسک فٹ پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی پانی کی آمد میں کمی کی وجہ سے اخراج بھی کم کر دیا گیا ہے جبکہ تر بیلا جھیل سے 8000کیوسک فٹ پانی سپل ویزکے ذریعے دریا سندھ اور غازی بھروٹھا نہرمیں چھوڑا جارہا ہے تر بیلا بجلی گھر کے 3یونٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جن کے ذ ریعے 297میگا واٹ بجلی پید ا کی جارہی ہے جبکہ 11پیداواری یونٹ بند پڑے ہیں،تر بیلا جھیل میں پانی ذخیرہ کر نے کی گنجائش 1550فٹ ہے تر بیلا جھیل میںپانی کی سطح تیزی سے کم ہونے کے باعث بجلی کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے ۔