چاول کی برآمدات میں 32.83فیصد کمی


گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2016-17ء میں ماہ ستمبرکے دوران چاول کی برآمدات میں 32.83فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق ستمبر 2016ء کے دوران چاول کی ملکی برآمدات 8.699ارب روپے رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں 12.951 ارب روپے کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ اسطرح ستمبر 2015ء کے مقابلہ میں ستمبر 2016ء کے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 32.83فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔