توانائی کی بڑھتی ہوئی ضرورت متبادل ذرائع سے پوری کی جا سکتی ہے:نثار کھوڑو


سینئر وزیرسندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضرورت متبادل ذرائع سے پوری کر سکتا ہے ، ان میں سو لرا نرجی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے ذرائع سرفہرست ہیں اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو اس سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع اور مراعات سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ انہوں نے یہ بات منگل کو ایکسپو سینٹر کراچی میں ساتویں انڈسٹریل الیکٹرانک اور الیکٹرانکس انجینئرنگ ایگزیبیشن آف پاکستان (آئی ای ای ای پی)کے موقع پر کہی۔سینئر وزیرنے کہا ہے کہ اس طرح کی نمائشوں سے نہ صرف ملازمت کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں بلکہ الیکٹرانک اور الیکٹرانکس کے شعبوں میں نت نئی ایجادات کے بارے میں شعور پیدا ہوتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے دوطرفہ تجارت کے شکل میں الیکٹریکل اور الیکٹرانکس کے سیکٹرز میں ترقی کا ماحول پیدا ہوگااور پاکستانی کمپنیز کو عالمی مارکیٹ میں اپنا کاروبار بڑھانے کا موقع ملے گا۔نثار کھوڑو نے کہا کہ موجودہ حکومت مقامی کمپنیز کو عالمی سطح پر بزنس کرنے اور بڑھانے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ۔نثارکھوڑو نے بعد میں مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور وہاں موجود انڈسٹری کے نمائندوں سے بزنس کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے ڈسپلے کی گئی اشیاء کا معائنہ او ر ان کی افادیت اور پائیداری کو سر اہا۔ اس موقع پر آئی ای ای ای پی کے چیئرمین انجینئر آصف صدیقی نے سینئر وزیر کو ایگزیبیشن اور اس میں موجود کمپنیز کے بارے میں بتایا۔نثار کھوڑو نے نمائش کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اس طرح انڈسٹری کو مزید مواقع پیدا کرنے چائیں۔