غذائی قلت بڑا چیلنج ، نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، احسن اقبال


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ غذائی قلت سے نمٹنا پاکستان کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے لیکن ایک صحت مند پاکستان کی خاطر اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا کیونکہ اس سے بچوں کی سیکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے جو ملک کو اقتصادی طور پر کمزور بنا دیتا ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ملٹی نیشنل کمپنی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ صحت مند قوم ملک کی معاشی اور اقتصادی ترقی کیلئے بہت ضروری ہے اور یہ وژن 2025کا ایک اہم حصہ ہے، حکومت پرائیوٹ سیکٹرکے ساتھ مل کر پاکستان کو ایک صحت مند اور توانا نسلیں دینے کیلئے پر عزم ہے، اگر ہم سب مل کر کام کریں گے تو پاکستان کو 2025 تک پہلی 25 معیشتوں میں شامل کرنے میں کامیاب ہو جائینگے۔