رواں سیزن 51لاکھ ٹن چینی کی پیداوار متوقع


مجموعی طور پر 6لاکھ ٹن چینی برآمد بھی کی جاسکتی ہے ،شوگر ملز ایسوسی ایشن
رواں سیزن میں 51 لاکھ ٹن چینی کی پیداوار متوقع ہے ،شوگر ملرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک سے مجموعی طور پر 6 لاکھ ٹن چینی برآمد بھی کی جاسکتی ہے ،پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں چینی کی سالانہ کھپت 48 لاکھ ٹن تک پہنچ سکتی ہے جبکہ گزشتہ سیزن کا 3 لاکھ ٹن کا ذخیرہ بھی موجود ہے ،چینی کی عالمی قیمت 414 ڈالر فی ٹن ہے جو مقامی چینی کی پیداواری لاگت سے بھی کم ہے ، اس لیے ملرز کو فی کلو چینی ایکسپورٹ کرنے کیلئے 13 روپے قومی خزانے سے د یے جا رہے ہیں ۔ کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ جہاں حکومت شوگر ملرز کو اتنی مراعات دے رہی ہے وہیں سرکار انہیں گنے کی فوری ادائیگیاں کرنے کا بھی پابند کرے ،پنجاب میں تو گنے کی کم سے کم قیمت 180 روپے فی من طے کی جاچکی ہے تاہم سندھ میں اب تک گنے کی امدادی قیمت طے نہیں ہوسکی۔