عراق کا صاف چینی کی درآمد بند کرنے کا فیصلہ


عراق نے صاف چینی کی درآمد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کی حکومت شہریوں کو مفت چینی فراہم کرنے کے پروگرام کے تحت قبل ازیں ریفائن چینی درآمد کر رہی تھی
عراق نے صاف چینی کی درآمد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کی حکومت شہریوں کو مفت چینی فراہم کرنے کے پروگرام کے تحت قبل ازیں ریفائن چینی درآمد کر رہی تھی۔ عراق کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سال 2016ء کے دوران شہریوں کو چینی کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں کی جارہی تاہم ملکی پیداوار میں اضافے کے بعد چینی کی درآمد کا سلسلہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں اتحاد کمپنی سے معاہدہ طے پاگیا ہے ۔ واضح رہے کہ عراق میں چینی کی سالانہ کھپت 9 لاکھ ٹن ہے ۔