چینی کی قیمت میں اڑھائی روپے اضافہ


گنے کا کرشنگ سیزن جاری ہونے کے باوجود چینی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا
گنے کا کرشنگ سیزن جاری ہونے کے باوجود چینی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔ دو روزمیں شوگر ملوں کی جانب سے سو کلو کی بوری کی قیمت میں مرحلہ وار 2.50 روپے کا اضافہ کیا گیا ۔ اس اضافہ سے سو کلو کی بوری کی ایکس مل قیمت پانچ ہزار سے بڑھ کر 5250 روپے ، ہول سیل مارکیٹ میں بڑھ کر 5400جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں 57.50 روپے کلو سے بڑھ کر 60 روپے کلو ہو گئی ۔