چینی کی برآمد سے 30کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا، شوگر ملز


حکومت کی طرف چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کو سراہتے ہوئے شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں چینی فروخت کرکے حاصل محصولات سے چینی کی پیداواری لاگت تو درکنار گنے کی قیمت پوری نہیں ہوتی
حکومت کی طرف چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کو سراہتے ہوئے شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں چینی فروخت کرکے حاصل محصولات سے چینی کی پیداواری لاگت تو درکنار گنے کی قیمت پوری نہیں ہوتی ، حکومت کی جانب سے چینی کی برآمد پر دیے جانے والے ریٹ سے کسانوں کو گنے کی ادائیگی میں مدد ملے گی اور چینی کی برآمد سے حکومت کو 30 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔