کرشنگ سیزن میں چینی کی پیداوار 5.2ملین ٹن رہنے کا امکان


چینی کی سالانہ کھپت 4.2ملین ٹن اور10لاکھ ٹن سے زائد ذخیرہ موجود ہے ملکی ضروریات سے زائد اسٹاک 2ملین ٹن تک پہنچے کی توقع ہے ، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن
کرشنگ سیزن کے دوران چینی کی مقامی پیداوار 5.2 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے جو پورے سال کی ملکی ضروریات سے 10 لاکھ ٹن زائد ہوگی۔ آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن ( اے پی ایس ایم اے ) کی رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کی سالانہ کھپت کا تخمینہ 4.2 ملین ٹن ہے جبکہ حالیہ کرشنگ سیزن کے اختتام تک 5.2 ملین ٹن چینی کی پیداوار کا حصول متوقع ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شوگر ملز کے پاس گزشتہ سال کی چینی کی پیداوار میں سے 10 لاکھ ٹن سے زائد ذخیرہ موجود ہے جبکہ رواں سال اس میں مزید 10 لاکھ ٹن اضافہ ہو جائے گا۔ اس طرح رواں کرشنگ سیزن کے اختتام تک ملکی ضروریات سے زائد چینی کا وافر اسٹاک 2 ملین ٹن تک پہنچنے کی توقع ہے ۔