کراچی اسٹاک مارکیٹ میںتیزی، 200 پوائنٹس کا اضافہ


کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ۔انڈیکس آج پھر بلندی کی نئی سطح چھو گیا ۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں خریدار آج بھی حاوی دکھائی دے رہی ہےجس کے باعث 100 انڈیکس 34 ہزار 352 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا ۔حصص بازار کے تجزیہ کاروں کے مطابق شرح سود میں کمی کی توقعات کے علاوہ سرمایاکار وںکو امید ہےکہ حکومت توانائی کے شعبے میں رقم کی قلت کو دور کرنے کے فوری اقدامات لے گی جبکہ ٹیکسٹائل اور سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں بہتری کی توقعات سے بھی انویسٹرز کی شیئر بازار میں دلچسپی دیکھی جارہی ہے ۔