سونا 50روپے مہنگا ،فی تولہ 46ہزار400کا ہو گیا


جمعہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں استحکام رہا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔جمعہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1180ڈالر کی سطح پر بدستور مستحکم رہی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا جس کے بعد کراچی ،لاہور ،ملتان ، اسلام آباد اور راولپنڈی کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت46ہزار350روپے سے بڑھ کر 46 ہزار 400 روپے ہوگئی اسی طرح43روپے کے اضافے سے 10گرام سونے کی قیمت 39 ہزار 771 روپے پر جا پہنچی جبکہ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 640روپے کی سطح پربدستور مستحکم رہی۔