سونا100روپے سستا،فی تولہ 46350کا ہوگیا


دس 10گرام سونا39ہزار728روپے ،فی اونس1180ڈالر کا ہوگیا

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں5ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1180ڈالر ہو گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی اور فی تولہ سونے کی قیمت100روپے کی کمی سے 46350روپے اور دس گرام سونے کی قیمت86روپے کی کمی سے 39728روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت640روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔